گینگسٹر کے خوف سے اپنے ملک سے فرارہونے والی شہزادی

   

ایمسٹرڈم: ہالینڈ کے تخت کی 20 سالہ وارث شہزادی کیتھرینا امالیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ایک سال سے زیادہ عرصہ گذارا، جب سکیورٹی سروسز نے انہیں خبردار کیا کہ انہیں ڈرگ مافیا کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کی سربراہی مراقشی رضوان تاغی کررہا ہے جو نیدرلینڈز میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اس کے قریبی حلقے میں موت کے فرشتے کے نام سے جانا جاتا ہے۔رضوان تاغی 1977 میں مراقش کے شمالی سرے پر اسپین کے جبرالٹر کے علاقے میں پیدا ہو۔ اس کا “منشیات کا کاروبار” ہے اور اس کے پاس ڈنمارک کی شہریت ہے، وہ مراقش مافیا کی مجرمانہ تنظیم کی سلاخوں کے پیچھے رہنمائی کرتا ہے۔ وہ قتل،اغواہ اور ڈکیتی کی کئی کارروائیوں کا قصور وار قرار دیا جاتا ہے۔