ہائیکورٹ کو سنکرانتی کی تعطیلات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائیکورٹ کو سنکرانتی کے موقع پر پیر 11 جنوری اور منگل 12 جنوری کو تعطیلات رہیں گی ۔ ان تعطیلات کے دوران حبس بیجا میں رکھنے کی شکایات ‘ پیشگی ضمانت کے علاوہ جو وہ مناسب سمجھیں ان درخواستوں کی سماعت کرینگے ۔ دوران تعطیلات جسٹس ابھینند کمار شاویلی ‘ جسٹس بی وجئے سین ریڈی ( ڈویژن بنچ میں ) اور جسٹس اے ابھیشیک ریڈی سنگل بنچ میں سماعت کرینگے ۔ علاوہ ازیں مسٹر سی وی ملکارجن ورما ‘ ڈپٹی رجسٹرار ‘ شریمتی کے سائلیش اسسٹنٹ رجسٹرار ‘ شری کے وینکیا اسسٹنٹ رجسٹرار ‘ اور شریمتی آئی ناگا لکشمی اسسٹنٹ رجسٹرار وکیشن آفیسرس ہونگے ۔