ہائی بز ٹی وی میڈ ایوارڈس 2022 کے لیے نامزدگیوں کی وصولی

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ہائی بز ٹی وی میڈیا پلیٹ فارمس جیسے پرنٹ ، الیکٹرانک اور ریڈیو سے پیشہ وروں کو اعزاز دینے کا اقدام کررہا ہے ۔ 29 جنوری 2022 کو سندھیا کنونشن سنٹر ، گچی باولی حیدرآباد میں پرنٹ ، الیکٹرانک اور ریڈیو سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلس کو ایوارڈس سے نوازا جائے گا ۔ نامزدگیوں کے ادخال کی شروعات 8 دسمبر سے ہو کر 17 جنوری 2022 آخری تاریخ ہوگی ۔ نامزدگیوں کے عمل کے لیے یا نام درج کروانے کے لیے hybiz.tv/awards پر کلک کیا جائے ۔۔