ہائی لائف ایگزیبیشن کا شاندار آغاز

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد میں اپنی نوعیت کی منفرد لائف اسٹائیل ایگزیبیشن 7 ، 8 اور 9 دسمبر 2022 کو ایچ آئی سی سی ( نووٹیل ) میں جاری رہے گی ۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپ حیدرآباد میں دل کھول کر شاپنگ کریں ۔ کیوں کہ ملک کی سب سے زیادہ پسندیدہ ’ ہائی لائف ایگزیبیشن ‘ اب یہاں پہنچ چکی ہے ۔ لہذا آپ بھی کچھ بہترین شاپنگ کے لیے تیار ہوجائیے ۔ جہاں فیشن ، اسٹائیل ، لگثرری لائف اسٹائل اور مزید کئی انداز کی شاپنگ کرنے کے مواقع ہیں ۔ 7 ، 8 اور 9 دسمبر 2022 کو ایچ آئی سی سی ( نوووٹیل ) میں آپ کو شاپنگ کا ایک غیر معمولی تجربہ حاصل ہوگا ۔ ہائی لائف ایگزیبیشن سیزن کی خصوصی ایگزیبیشن پیش کررہا ہے جہاں 7 ، 8 اور 9 دسمبر 2022 کو فیشن کی دنیا کی چمک دمک کو پیش کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ہائی لائف ایگزیبیشنز کے ایم ڈی اور سی ای او مسٹر ابی ڈومینیک نے کہا کہ ہائی لائف ایگزیبیشن ، فیشن لائف اسٹائیل ، لگثرری اور شادی کے لیے کی جانے والی شاپنگ ایگزیبیشن کے لیے ہندوستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ایگزیبیشن ہے جس کا ہندوستان میں بے چینی سے انتظار کیا جاتا ہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم سال کے خاتمہ سے قبل ایکبار پھر یہاں ہیں اور ہم اس بات کے لیے بے حد پر جوش ہیں کہ فیشن کا ایک اور اہم میلہ یہاں منعقد ہورہا ہے ۔ ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ہم نے اپنے برانڈ ’ ہائی لائف ایگزیبیشن ‘ کے کئی ریکارڈس قائم کئے ہیں جو ہندوستان کی غالباً پہلی اور واحد ’ کریسیل ریٹیڈ ‘ ایگزیبیشن ہے اور جو آئی ایس او سے کوالٹی کے لیے بھی مسلمہ ہے ۔۔