حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا ایک غیر معمولی اجلاس پیر کو اسوسی ایشن ہال میں منعقد ہوا جس میں ممبرس نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ ججس کے تقرر کے لیے مستقبل میں تمام سفارشات مقامی ایڈوکیٹس کے حق میں کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ اس اجلاس میں نان ۔ لوکل امیدواروں کے مجوزہ تقرر کے خلاف ناراضگی کے اظہار کے طور پر چہارشنبہ کو 1-45 بجے دن ہائی کورٹ کی گیٹ 6 پر ایک رسمی احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کے صدر ایس سدرشن ریڈی نے جنرل باڈی کو اس سلسلہ میں ایگزیکٹیو کمیٹی کی حالیہ کاوشوں سے واقف کروایا ۔۔ A/m/b