کرناٹک ہائی کورٹ کی خصوصی بنچ آج یعنی 15 مارچ 2022 کی صبح 10.30 بجے حجاب کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ جس کے لیے سبھی ابھی سے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبلہ کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ 25 فروری 2022 کو تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔اس دن کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب کیس کی سماعت دوپہر 2:30 بجے دوبارہ شروع ہوئی تھی۔ درخواست گزاروں کے وکیل وائی ایچ میوچالا نے دلیل دی تھی کہ ہیڈ سکارف کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے، جس سے سر کو ڈھانپا جاتا ہے نہ کہ چہرے کو، انہوں نے مزید کہا کہ اسے استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔