حیدرآباد/4 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے کانسٹبل تقررات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے آئندہ چار ہفتوں میں کانسٹبلس کے تقررات کو مکمل کرنے کی پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کو ہدایت دی جس کے بعد 15,640 کانسٹبلس کے تقررات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ماضی میں سنگل بنچ کے فیصلہ کو ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے منسوخ کردیا۔ واضح رہے کہ کانسٹبلس کے پرچہ سوالات میں چار مارکس شامل کرنے کا سنگل بنچ نے حکم دیا تھا۔ کانسٹبل جائیدادوں کیلئے منتخب امیدواروں نے سنگل بنچ کے فیصلہ کو ڈیویژن بنچ میں چیلنج کیا تھا۔ جس کا جائزہ لیتے ہوئے ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے تمام رکاوٹوں کو دور کرکے تقررات کی راہ ہموار کردی ہے۔ 2