حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) ہائی کورٹ آفس سب آرڈنیٹ کے بشمول چند جائیدادوں کیلئے 9 نوٹیفکیشنس جاری کئے گئے ہیں ۔ جملہ 176 جائیدادوں میں 72 جائیدادیں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں ۔ ہائی کورٹ سب آرڈیننٹ کی 50 سسٹم اسسٹنٹ کی 45 ایگزامنرس کی 20 ٹرانسلیٹرس کی 10 کورٹ ماسٹری / ہائی کورٹ ججس کی شخصی سکریٹریز کی 20 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹفیکیشن جاری کئے گئے ہیں ۔ 21 جنوری تا 11 فروری آین لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ ہال ٹکٹس فروری سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت ہے ۔ مارچ میں امتحانات ہونگے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ہائی کورٹ ویب سائیٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ ن