ہاتھرس اجتماعی ریپ کیس ،3 ملزمین بری، ایک کو عمر قید

   

نئی دہلی: یو پی ہاتھرس واقعہ پر ایس ٹی ، ایس سی عدالت نے ڈھائی سال بعد جمعرات کو اپنا فیصلہ سنایا ۔ستمبر 2020 کے ہاتھرس اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کیس میں چار ملزمین میں سے تین کو بری کر دیا گیا جبکہ ایک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 19 سالہ دلت لڑکی کو مبینہ اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اہم ملزم سندیپ کو مجرم قرار دیکر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 3 ملزمان لاوکوش، رامو عرف رام کمار اور روی عرف رویندر سنگھ کو بری کر دیا گیا۔