ہاتھرس میں رشتہ دار نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا گلا کاٹ دیا

   

ہاتھرس: ہاتھرس ضلع میں دیر رات ایک رشتہ دار نے تیز دھار ہتھیار سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کا گلا کاٹ دیا۔ جس میں دو معصوم بچیاں ہلاک ہو گئیںجبکہ والدین شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی میاں بیوی کو علاج کے لیے ضلع ہاسپٹل لے گئی۔ دیں۔چھوٹے لال مٹائی میں واقع جواہر انٹر کالج میں پروفیسر ہیں۔ الزام ہے کہ چہارشنبہ کی آدھی رات کو سوتے ہوئے کزن نے اپنے چچا کے خاندان پر قاتلانہ حملہ کردیااور موقع سے فرار ہو گیا۔