ہاردک کے ٹوئیٹر ہینڈ ل پر لفظ ’ بیروزگار ‘ کا اضافہ

   

احمد آباد 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس میں شامل ہوئے نئے لیڈر ہاردک پٹیل نے بی جے پی کی ’ میں بھی چوکیدار ‘ مہم کا مضحکہ اڑاتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر ہینڈ ل پر لفظ ’ بیروزگار ‘ کا اضافہ کردیا ہے ۔ اب ہاردک پٹیل کا ٹوئیٹر ہینڈ ل’’ بیروزگار ہاردک پٹیل ‘‘ ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے چوکیدار چور ہے کے نعرہ کے جواب میں ’’ میں بھی چوکیدار ہوں ‘‘ کی مہم شروع کی تھی ۔ بی جے پی کے کئی قائدین اور وزرا نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر چوکیدار لفظ کا اضافہ کردیا ہے ۔ اس کا جواب دیتے ہوئے اور بی جے پی کی مہم کا مضحکہ اڑاتے ہوئے ہاردک پٹیل نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر لفظ بیروزگار کا اضافہ کردیا ہے ۔ گجرات کانگریس کے کئی قائدین ٹوئیٹر ہینڈل پر بیروزگار کا اضافہ کر رہے ہیں۔