ہالی ووڈ اداکار نے سعودی عرب میں دوران قیام اسلام قبول کرلیا

   

ریاض 21؍جون ( ایجنسیز )ہالی ووڈ کے معروف اداکار جینکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا ہے۔ سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے دعویٰ کیا ہیکہ جینکارلو ایسپوزیٹو نے اسلام قبول کرلیاہے جبکہ انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور اس کے بعد فلمی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مسجد میں نمازادا کی۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک مسجد کے اندر فلم بنانے والی ٹیم کے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد دنیا بھر میں ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر تیزی سے پھیل گئی۔