ہانگ کانگ میں12 جمہوری امیدوار نااہل قرار

   

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں حکام نے ستمبر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے جمہوری حقوق کیلئے سرگرم 12 نمایاں شخصیات کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ افراد ہانگ کانگ سمیت چین کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس فیصلے کو ہانگ کانگ میں جمہوری آزادیوں کے لیے متحرک حلقے کے لیے ایک دھچکا سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ امیدوار انتخابات میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے خاصے پرامید تھے۔ ہانگ کانگ میں حکام کے کہنا ہے کہ دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ابھی جاری ہے اور مزید لوگ نااہل قرار دیے جا سکے ہیں۔