ہاکی لیجنڈ چرنجیت سنگھ چل بسے

   

نئی دہلی۔ چرنجیت سنگھ جو ہندوستان کی1964 کے ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کے کپتان تھے، ہماچل پردیش کے اونا میں واقع اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے عمر سے متعلقہ بیماریوں سے بھی لڑ رہے تھے۔ چرنجیت اگلے مہینے اپنی91 ویں سالگرہ منانے والے تھے۔ ان کا خاندان دو بیٹے اور ایک بیٹی پر مشتمل ہے۔ چرنجیت کو پانچ سال پہلے بھی فالج کا دورہ پڑا تھا اور تب سے وہ مفلوج ہوگئے تھے۔ان کے بیٹے وی پی سنگھ نے کہا وہ پانچ سال پہلے فالج کے بعد مفلوج ہوگئے تھے۔ وہ چھڑی کے سہارے چلتے تھے لیکن پچھلے دو ماہ سے ان کی حالت مزید بگڑگئی تھی۔ انہوں نے صبح آخری سانس لی۔