ہبلی پتھر بازی واقعہ کے ضمن میں ایک او راے ائی ایم ائی ایم لیڈر کی گرفتاری

,

   

ریاستی پولیس کی جانب سے 100سے زائد لوگوں کو گرفتار کیاگیاہے۔


ہبلی۔ہبلی پولیس اسٹیشن پر 16اپریل کے روز پیش ائے پتھر بازی کے واقعہ کے ضمن میں اتوار کے روزایک اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر ہبلی یونٹ کے صدر داد پیر بیٹاگری کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

اس سے قبل اے ائی ایم ائی ایم کارپوریٹر داد اپیر بیٹاگری کے شوہر عرفانالوتاواد کو اس واقعہ کے ضمن میں گرفتار کرلیاگیاتھا۔

ریاستی پولیس کی جانب سے 100سے زائد لوگوں کو گرفتار کیاگیاہے۔ہبلی پولیس اسٹیشن پر16اپریل کے روز پتھر بازی کا واقعہ پیش آیاتھا جس میں متعدد پولیس جوان بشمول ایک سب انسپکٹر زخمی ہوئے تھے۔

مذکورہ پولیس اسٹیشن کے باہر اکٹھا ہجوم اچانک بے قابو ہوگیااور پولیس اسٹیشن پر پتھر بازی شروع کردی اور پولیس گاڑیوں کو نذ ر آتش بھی کیا۔ درایں اثناء کرناٹک چیف منسٹر بسوارج بومائی نے اس واقعہ کے خاطیوں کے خلاف کاروائی کا بھروسہ دلایا۔

بومائی نے کہاکہ ”قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے میں پولیس کو کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔

اس کو اکسانے والوں کے خلاف بھی ہم کاروائی کریں گے۔ اس کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے“۔