ہتھیار نہیں ڈالیں گے، یوکرینی صدر

   

یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرائنی فوج اور عوام روسی جارحیت کے سامنے کھڑے رہیں گے اور ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہی جس میں وہ دارالحکومت کیف میں اپنے دفتر کے باہر کھڑے دکھائی دیئے۔ دوسری جانب خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ یوکرائنی دارالحکومت کیف کے گلی کوچوں سمیت یوکرائن کے کئی شہروں میں روسی فوج کے خلاف یوکرائنی مزاحمت جاری ہے۔ روس نے جمعرات کے روز یوکرائن پر تین اطراف سے حملہ کیا تھا جس میں بھاری اسلحے، طیاروں اور میزائیلوں کا استعمال بھی کیا گیا، جو بدستور جاری ہے۔