دوہرن، رائفل، موٹر کاریں ضبط، ہوم گارڈ کی چوکسی پر پولیس کی بروقت کارروائی
کاماریڈی :7؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ جنگلی جانور کا شکار کرنے والے 5 حیدرآبادی افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ مسٹر سرینوا س ریڈی آج پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح کی اولین ساعتوں 4 بجے لنگم پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ڈیوٹی پر تعینات رام موہن ہوم گارڈ نے پولکم پیٹ علاقہ میں مشتبہ حالت میں گھومنے والوں کی اطلاع ملنے پر فوری اس بات کی اطلاع سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو دیا جس پر فوری پولکم پیٹ کے جنگل کے علاقہ میں پولیس کے سائیرن کے ساتھ گھومنا شروع کیا تو ایک سفید کار آئیلا پور کے حدود میں رائس مل کے پاس دستیاب ہوئی اور شہر کے کنارے موجودہ کار کی تلاشی لینے پر کار میں دو ہرن پائی گئیں اور ذبح کرنے کے بعد ہرن کے گوشت کے ٹکڑے کردئیے گئے تھے اس علاقہ میں تلاشی پر ایک شخص رائفل کے ساتھ گھوم رہا تھا اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ پر محمد حمید متوطن حیدرآباد کی حیثیت سے شناخت کارروائی مزید تفصیلات دریافت کرنے پر اس کے ساتھ جملہ 4 افراد محمد عبید خان ، میر مصطفی علی ، پروان غلام حسین ، سید راحیل ، عبدالحمید ، میر طیب علی ساتھ تھے کل رات حیدرآباد سے شکار کی غرض سے یہ تمام افراد لنگم پیٹ کے علاقہ میں دو کاروں کے ذریعہ آئے ہوئے تھے اور ان کے پاس اسپورٹس لائسنس یافتہ رائفل بھی تھی اور یہ اس کے ذریعہ جنگلی جانوروں کا شکار کررہے تھے اور ان کے ساتھ مقامی افراد پانڈو، بدیا شامل تھے اور ان کے علاوہ مزید ایک شخص ان کے ساتھ جس کی شناخت نہیں ہوسکی لیکن یہ افراد ٹو وہیلر پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اطراف و اکناف کے علاقوں میں واقع پولیس اسٹیشنوں کو اطلاع دینے پر پولیس نے ماچہ ریڈی پولیس اسٹیشن کے فرید پیٹ کے علاقہ میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے شکار کردہ دو ہرن ایرٹیگا کار ، شفٹ کار ، اسپورٹس رائفل اور تین بلاک کارتوس ، چاقو، پانچ سیل فون برآمد کیا ۔ پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔