ہریانہ: ایم ایس سی ڈگری ہولڈر چپراسی نے طلبہ کو ریاضی پڑھا کر سب کو حیران کردیا

,

   

امبالا(ہریانہ): گورنمنٹ سینئر سکنڈری اسکول کے چپراسی نے نویں جماعت کے طلبہ کو ریاضی کا نصاب پڑھا کر سب کو حیرت ڈال دیا۔ یہ واقعہ ہریانہ کے امبالا علاقہ ضلع پیش آیا۔ جہاں ایک ایم ایس سی ڈگری کامیاب چپراسی کمل سنگھ نے نویں جماعت کے طلبہ کو ریاضی نصاب پڑھا یا۔ ذرائع کے مطابق اس اسکول میں 400 طلبہ زیر تعلیم ہیں ان کے لئے صرف 19 اساتذہ ہی برسر خدمات ہیں۔ ان اساتذہ میں صرف ایک ہی پوسٹ گریجویٹ ٹیچر ہیں جو ریاضی نصاب پڑھاتے ہیں۔ تنہا پوسٹ گریجویٹ ہونے کی بنا ان پر تدریس کا بوجھ زیادہ ہے۔ اس بوجھ کو ہلکا کرنے کے لئے اسکول چپراسی کمل سنگھ نے ان کی مدد کی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سدھیر کلرا نے بتایا کہ کمل فزکس میں ایم ایس سی تک تعلیم حاصل کی ہے۔ جب ریاضی کے استاذ پر تدریس کا بوجھ زیادہ ہوجاتا ہے تو وہ ان کی مدد کرنے کیلئے اس نے پرنسپل سے اجازت مانگی کہ وہ ریاضی کا نصاب پڑھانا چاہتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ وہ بہت اچھا پڑھا رہا ہے اور طلبہ بھی اس سے کافی مطمئن ہیں۔کمل ناتھ کو ایک ہفتہ میں 17تا18 کلاسس کی پیش کش کی گئی ہے۔“ انہوں نے کمل سنگھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بارے میں مثبت انداز سے سوچنا چاہئے۔ وہ اپنی اصل ذمہ داری بھی بخوبی نبھاتا ہے۔ جب بھی اسے بلانے کے لئے یا پانی طلب کرنے کیلئے گھنٹی بجائی جاتی ہے تو وہ کلاس چھوڑ کر اپنی ذمہ داری پوری کرتا ہے اور پھر تدریس سے جڑ جاتا ہے۔ اس کے اندر ایک اچھے استاذ کی پوری خوبیاں موجودہیں۔“