ہریانہ نتائج2019۔ گوپال کانڈا اور پانچ اراکین اسمبلی نے بی جے پی کو غیر مشروط حمایت کی پیشکش کی‘ کانڈا کے بھائی کا کہنا ہے۔

,

   

چندی گڑھ۔ بی جے پی واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے ائی ہے۔ہریانہ اسمبلی الیکشن میں 90سیٹوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں اور بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر ائی ہے جس نے ریاست میں چالیس سیٹوں پر جیت حاصل کی‘ کانگریس کو 31سیٹیں ملیں جبکہ جے جے پی کو دس اور سات آزاد امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے۔

ہریانہ لوکھت پارٹی اور انڈیشن نیشنل لوک دل نے بالترتیب ایک ایک سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔ جب تک جادوائی تعداد یعنی 46کو نہیں پہنچ جاتے تب تک کوئی بھی پارٹی حکومت بنانے کا دعوی نہیں کرسکتی ہے۔

تاہم بی جے پی جو ریاست کی واحد بڑی پارٹی ہے‘ نے آزاد امیدواروں کی تائیدسے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیاہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد امیدوار بی جے پی سے رابطے ٹیں ہیں اور انہوں نے ریاست میں حکومت بنانے کے لئے بی جے پی کو غیرمشروط حمایت کی پیشکش کی ہے۔

ہریانہ لوکھت پارٹی کے رکن اسمبلی گوپال کانڈا اور کچھ دیگر اراکین اسمبلی بی جے پی سے رابطے میں ہیں جسکی وجہہ سے پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا موقع ہے اور اپنی جادوائی عدد پر پہنچنے کے لئے وہ مذکورہ چھ سیٹوں کی مدد کے حوالے سے دعوی کررہی ہے۔

ذرائع کے مطا بق کانڈا یور دیگر پانچ اراکین اسمبلی نے بی جے پی کی غیر مشروط حمایت کی پیشکش کی ہے۔

گوپال کے بھائی گوبند کانڈا نے جمعرات کے روز کہاکہ آزاد امیدوار گوپال سے رابطے میں ہیں اور بی جے پی کو غیرمشروط حمایت کی پیشکش کررہے ہیں

جمعرات کے روز گوپال کانڈا‘ رانجیت سنگھ(ایم ایل اے) بی جے پی کے سرسا سے رکن پارلیمنٹ سنیتا دگل دہلی کے روانہ ہوگئے تاکہ بی جے پی کے کارگذار صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرسکیں۔

رنجیت سنگھ (آزاد رکن اسمبلی) نے رانیا اسمبلی سے 19431کی اکثریت کامیاب ہوئے ہیں

ملاقات کے بعد سنیتا دگل نے کہاکہ ”میں نے آزاد امیدواروں او ردیگر پارٹیوں کے قائدین کے متعلق پارٹی کے سینئر قائدین کوجانکاری دی ہے‘ جو ہمیں اپنی غیر مشروط حمایت دینے چاہتے ہیں‘ وہ ہمارے سے رابطے میں ہیں“۔

گوپال کانڈا نے سرسا سے الیکشن لڑاہے اور 602ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے