ہریانہ: پولیس عہدیداران نے ایک عورت کی بیلٹ سے پٹائی کا واقعہ، خاطی پولیس افسر کے خلاف کارروائی۔

,

   

فریدآباد(ہریانہ): ریاستی کمیشن برائے خواتین نے مطالبہ کیا کہ اس خاطی پولیس افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس نے ایک عورت کو پولیس اسٹیشن میں بیلٹ سے پٹائی کی۔ پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے خواتین کمیشن کی رکن ریٹا بھاٹیہ نے بتایا کہ یہ ایک جرم ہے۔ اگر کوئی عورت کسی جرم میں گرفتار کی جاتی ہے تو اس کی تحقیقات خاتون پولیس افسر کی جاتی ہے۔

نہ کہ کسی عورت کی پٹائی کی جاتی ہے۔ کیا پولیس اسٹیشن اسی لئے بنائے گئے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ ویڈیو پولیس کمشنرسنجے کما ر اور اسسٹنٹ پولیس کمشنر آف پولیس دھرنا سنگھ کو بھی بھیج دیا ہے۔ او ران سے مطالبہ کیا کہ خاطی پولیس افسروں پر سخت کارروائی کی جائے۔ بلب گڑھ کے اے سی پی جئے ویر راتھی نے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ بعد ازاں ملزمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ ہیڈ کانسٹبل بلدیو اور روہت کو معطل کردیاگیا۔ تین ایس پی اوز کرشنا، ہرپل اور دنیش کو خارج کردیاگیا۔ جئے ویر نے مزید کہا کہ ہم متاثرہ عورت کے بارے میں نہیں جانتے۔ ہم ا سکے تعلق سے بھی تحقیقات کریں گے۔ آدرش نگر پولیس اسٹیشن فرید آباد میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=2_6UYQ24WN8