ہریانہ کے امتحان میں بالیاں ممنوع

   

٭ ہریانہ کے فتح آباد ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ ہریانہ ٹیچر اہلیتی ٹسٹ کا امتحان دیتے ہوئے خاتون امیدواروں اور لڑکیوں کو بندی اور سندور کے ساتھ امتحان گاہ میں آنے کی اجازت رہے گی لیکن انگھوٹی، چین اور بالیاں پہننے پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔سکھوں کو مذہبی عقیدہ کی علامتیں ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

فوجی جوان کی تیسری شادی کی تردید
٭ مہاراشٹرا کے ایک سی آر پی ایف کانسٹبل نے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ 11 سال میں مختلف ریاستوں میں تین شادیاں کئے۔ تاہم اس نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ تیسری شادی حقیقی نہیں بلکہ ’ریہرسل‘ تھی۔