چیف منسٹر عنقریب اجلاس
طلب کریں گے
حیدرآباد۔24۔ جون (سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ اور وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر نے چیف سکریٹری سومیش کمار اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ریاست میں کسانوں سے دھان کی خریدی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ محکمہ سیول سپلائیز کے عہدیداروں سے ضلع واری سطح پر دھان کی خریدی کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ دھان کی خریدی کے سلسلہ میں ایک جامع نوٹ تیار کریں جس میں دھان کی خریدی کی ہر مرکز سے متعلق تفصیلات شامل ہوں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس مسئلہ پر عنقریب جائزہ اجلاس منعقد کریں گے ۔ جائزہ اجلاس میں رکن کونسل اور تلنگانہ رعیتو بندھو کے صدرنشین پی راجیشور ریڈی ، کمشنر سیول سپلائیز انیل کمار اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ر