سدی پیٹ ۔ 12 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ میں واقع ایل وی پرساد آئی اسپتال کا سابق وزیر اور بی آر ایس ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے دورہ کیا اور عوام کو ملنے والی آنکھوں کے علاج کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹروں اور عملے سے روزانہ اوسطاً کتنی سرجریاں ہوتی ہیں اور مریضوں کو کیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس کی تفصیلات معلوم کیں۔اس موقع پر علاج کیلئے آئے ہوئے مریضوں سے ہریش راؤ نے بات کی۔ آپریشن کے منتظر مریضوں سے مل کر انہیں حوصلہ دیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ اس اسپتال میں روزانہ 150 سے زائد آنکھوں کے معائنے اور ہر ماہ 450 سے زائد سرجریاں ہو رہی ہیں۔خاص طور پر ان سرجریوں میں سے 60 فیصد لوگوں کے مفت آنکھوں کے آپریشن ہونا اطمینان کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اس استپال کے قیام سے 100 سے زائد افراد کو روزگار ملا ہے۔ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک عوام کے لیے آنکھوں کے معائنے کی سہولیات دستیاب ہیں۔آج جب میں نے استپال کا دورہ کیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ صرف ایک دن میں 28 سرجریاں کامیابی سے کی گئیں، جو انتہائی خوشی کی بات ہے۔ہریش راؤ نے استپال کے عملے اور ڈاکٹروں کو کئی اہم ہدایات دیں۔ آنکھوں کی سرجری کے نام پر دیہی علاقوں کے لوگوں میں کئی خوف اور غلط فہمیاں ہوتی ہیں، انہیں دور کرنے کی ذمہ داری ڈاکٹروں پر ہے۔