ہریش راؤ کی جانب سے 10 عازمین کی عمرہ کو روانگی

   

سدی پیٹ ۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر سدی پیٹ کے 10 خوش نصیب عازمین عمرہ کو سابقہ ایم ایل سی فاروق حسین نے شمس آباد ایئرپورٹ پہنچ کر عقیدت و جذباتی انداز میں وداع کیا جوکہ سابقہ وزیر ایم ایل اے حلقہ سدی پیٹ کے مالی تعاون سے بھیجا جاتا ہے ۔ وداعی تقریب کے موقع پر محمد فاروق حسین نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایل اے ہریش راؤ سیکوالرزم و بھائی چارگی کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے تقریباً 10 سال سے شہر سدی پیٹ کے 10مستحق مسلم افراد کو عمرہ روانگی کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ان اُمور کی انجام دہی کیلئے حج سوسائٹی سدی پیٹ بہترین کارکردگی انجام دے رہی ہے ۔ اس موقع پر انھوں نے عازم عمرہ سے خود کی اور ہریش راؤ و کے سی آر کی صحتیابی اور ریاست میں امن کی برقراری کے لئے دعاء کی اپیل کی ۔ جبکہ اس وداعی تقریب میں ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کے علاوہ صدر حج سوسائٹی سدی پیٹ قمرالدین طاہر ، سکریٹری محمد فخرالدین ، فریدالدین شاہد ، شیخ ایاز احمد ، این سکندر ، منو روی و دیگر موجود تھے ۔