ہری دوار۔ بھڑکاؤتقریروں کے معاملے میں نرسنگ آنند کی گرفتاری

,

   

اس سے قبل جتیندر تیاگی(وسیم رضوی) کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیاتھا۔
ہری دوار۔ ہری دوار’دھرم سنسد‘ میں مبینہ بھڑکاؤں تقریروں کے لئے ہری دواری پولیس نے ہفتہ کے روز یاتی نرسنگ آنند نامی مذہبی لیڈر کو گرفتار کرلیاہے۔ ہفتہ کے روز جوانا اکھاڑے کے یاتی نرسنگ آنند کی گرفتاری نگر کوتوالی نے کی ہے۔

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمن وسیم رضوی جو اب جتیندر تیاگی ہوگئے ہیں کے بعد یہ دوسری گرفتاری ہے۔

جمعرات کے روز تیاگی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔ نرسنگ آنند کہاجارہا ہے کہ سربانندا گھاٹ پر تیاگی کی رہائی کے لئے بھوک ہڑتال پر تھا۔

ایک احتجاجی اجلاس جمعہ کے روز سربانندا گھاٹ پر سادھوؤں کی جانب سے بلایاگیاتھا

YouTube video

ہری دوار میں 17سے 19ڈسمبر کے دوران یاتی نرسنگ آنند اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے اپنی تقریروں کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف مصلح جدوجہد اور نسل کشی کا اعلان کیا تھا۔

دیگر کے بشمول اس کے خلاف ایک ایف ائی آربھی جاری کیاگیاتھا۔

ہری دوار میں ’دھرم سنسد‘ کے دوران بھڑکاؤ تقریریں کرنے اور شہر کوتوالی ہری دوار میں لڑکی پر تبصرہ کرنے کے متعلق بھی نرسنگ آنند پر ہری دوار میں ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ہری دوار دھرم سنسد میں اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کی آزاد نہ تحقیقات کی مانگ پر مشتمل ایک درخواست پر مذکورہ سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روز اتراکھنڈ اوردہلی پولیس کے نام نوٹس جاری کی ہے۔