ہر روز میں گائے کا پیشاب پیتاہوں:اکشے کمار۔ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیاہے کہ ایورویدک وجوہات سے ہر روز وہ گائے کا پیشاب پیتے ہیں

انسٹاگرام لائیو
مذکورہ اداکار جو فی الحال اسکاٹ لینڈ میں اپنی آنے والی فلم ”بیل باٹام“ کی ہما قریشی اور لارا دتا بھوپتی کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں‘ اڈونچریر اور میزبان بیر گریلس کے ساتھ انسٹاگرام لائیو پر شامل ہوئے تاکہ ان کے ساتھ جنگل کے اڈونچر کے متعلق بات کرسکیں۔

جب ہما نے پوچھا اکشے کس طرح شو پر ہاتھی پوپ چائے پینے کے لئے راضی ہوگئے‘ اکشے نے کہاکہ ”مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی‘پریشان ہونے کے لئے میں تجسس میں تھا۔ایورویدک وجوہات کی بنا پر ہر روز میں گائے کا پیشاب پیتاہوں‘ لہذا وہ آرام دہ تھا“۔

کرناٹک میں مشہور برطانوی اڈونچریر اور میزبان گریلس کے ساتھ بندی پو رٹائیگر ریزور میں اڈونچر کرنے گئے تھے تاکہ پروگرام کی شوٹنگ کی جاسکے جس کی نشریات11ستمبر کے روز ڈسکوری +پر ہوگی۔

اکشے نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ گریلس کے ساتھ ان کا ایک پروگرام ”انہیں روشنی دے گا“۔

انسٹاگرام کے راست سیشن میں بالی اداکار رنویر سنگھ نے کئی پیغامات اکشے کمار کی سالگرہ پر مشتمل پوسٹ کئے تھے او ران کی مونچھوں کی ستائش کی۔

مونچھیں
اکشے نے مونچھوں کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ان کی آنے والے فلم”بیل باٹام“ کے لئے وہ رکھی ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ ان کا یہ نیا انداز فیملی والوں کو پسند نہیں آیاہے۔

بات چیت کے دوران گریلس نے شیئر کیاکہ ذاتی طور پر اکشے کو وہ نہیں جانتے تھے مگر ملاقات کے بعد انہیں احساس ہوا کہ”کسی غرور کے بغیر ایک بہترشخص“ہیں۔

اکشے کی چستی پھرتی کی بھی انہو ں نے ستائش کی او رکہاکہ ”اب تک ہمارے پا س سالوں میں ائے تمام مہمانوں میں وہ یقینا ٹائر ون ہیں“۔

ہما نے پھر پوچھا کہ کیا وہ دوبارہ کام کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس پر گریلس نے کہاکہ ”ان کے سات

ھ کچھ کرنا بڑی بات ہوگی۔ ممکن ہے کہ کسی اور شو پر“