ہر فلاحی اسکیم‘ عوام تک پہنچانے کی کوشش

   

سنگاریڈی میں بی سی طبقہ میں امدادی چیکس کی تقسیم، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سنگا ریڈی ۔12؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہریش راؤ وزیر فینانس و صحت نے سنگا ریڈی پی ایس آر گارڈن میں بی سی طبقہ کے لیے ایک لاکھ روپے کی اسکیم کے چیک تقسیم کیے اور انہوں نے جونیئر پنچایت سکریٹری کو مستقل ہونے کے آرڈر کاپی تقسیم کیے اور مکانات کے اراضی کے لیے پٹا سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے اور کہا کہ ریاست تلنگانہ ملک میں ترقیاتی کام انجام دینے میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ کے لیے 300 بی سی افراد میں ایک لاکھ روپے اسکیم چکس تقسیم کیے جا رہے ہیں غریب عوام کو بینک کے چکر لگانے کے دن ختم ہو چکے ہیں سابق حکومت کے دور میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر ترقیاتی اسکیم میں آسانی پیدا کرتے ہوئے عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام ترقیاتی اسکیمات سے فائدہ اٹھا سکے ،بی سی طبقہ کی تعلیم پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، دیگر ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 20 لاکھ روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔ لانڈری سسٹم کے لیے فری برقی دی جا رہی ہے جس پر 100 کروڑ روپے کا خرچ عائد ہو رہا ہے ، 70 کروڑ ریتو بندو کے جاری کیے گئے 5300 کروڑ رائتو بیمہ کے تحت مختص کیے گئے اور کسانوں کو 24 گھنٹے مفت برقی بھی دی جا رہی ہے ۔گرام پنچائت میں ترقیاتی کام انجام دیئے جا رہے ہیں آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کیا گیا ہے سنگا ریڈی میڈیکل کالج کے لیے 500 کروڑ نرسنگ کالج کے لیے 40 کروڑ کریٹیکل یونٹ کیئر کے لیے 24 کروڑ منظور کرنا بتایا، کے سی آر چیف منسٹر کی جانب سے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو تکمیل کیا جا رہا ہے اس موقع پر منجو سری چیئر پرسن ضلع پرشد چنتا پربھاکر چیئرمین ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن تلنگانہ شرت کلکٹر رمنا کمار، ایس پی چندر شیکھر، ایڈیشنل کلکٹر وجے لکشمی ،چیئرمین بلدیہ ایم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی اراکین بھی موجود تھے۔