ہلال جنگجونہیں،لاپتہ اسکالر کی فیملی کا پھر احتجاج

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ جوان سال پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار کے افراد خانہ اور رشتہ داروں نے چہارشنبہ کو یہاں پریس کالونی میں ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ اسکالر کو ڈھونڈ نکالیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہلال نے جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے اور اگر پولیس کا بیان ہیکہ ہمارے بیٹے نے جنگجووں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے ، صحیح ہے تو ہم اپنے بچے سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنے گھر آئیں کیونکہ ہم سب یہاں بہت پریشان ہیں۔بتادیں کہ بمنہ سے تعلق رکھنے والا کشمیر یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار ولد مرحوم غلام محی الدین ڈار وسطی ضلع گاندربل کے نارہ ناگ علاقے میں 13 جون کو ٹریکنگ کے دوران غائب ہوا۔