ہم، اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہکرتے رہیں گے:شمالی کوریا

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکہ کے نظر ثانی شدہ جوہری حکمت عملی پلان پر تنقید کی اور اپنی جوہری صلاحیت کو مزید تقویت دینے کی وارننگ دی ہے۔شمالی کوریا وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے جنوبی کوریا اور جاپان سمیت انڈوپیسیفک کے علاقے میں سیٹلائٹ ممالک کے ساتھ اتحادی ساخت کو ایک جوہری عسکری بلاک میں تبدیل کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا ، امریکی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کی وجہ سے پیش آنے والے کسی بھی سکیورٹی خطرے پر قابو پانے اور اسے ختم کرنے کیلئے اپنی ا سٹریٹجک طاقت کو ہمیشہ کی طرح مزید مضبوط بناتا رہے گا اور کوئی بھی جوہری خطرہ ہوا تو اس کا فوری جواب دے گا”۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کرتا رہے گا۔ یہ حکمت عملی علاقائی امن و سلامتی کی یقین دہانی اور جائز حقِ خود حفاظتی کی خاطر اختیار کی جانے والی ایک بنیادی اور مشروع حکمت عملی ہے”۔واضح رہے کہ روزنامہ نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن نے مارچ میں امریکی فوج کو، خاص طور پر چین کی جوہری ٹیکنالوجیوں اور اسلحے کے مقابل،امریکی جوہری جارحیت حکمت عملی کو تیزی سے وسعت دینے کا حکم دیا ہے۔