سرینگر-وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو کہا کہ قوم کی لڑائی” دہشت گردی کیخلاف اورانسانیت کے دشمنوں” کیخلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ”دہشت گردی” کے چلتے امن قائم نہیں ہوگا۔
راجستھان میں ایک عوامی تقریب کے دوران کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مودی نے کہا ”لڑائی کشمیر کیلئے ہے کشمیریوں کیخلاف نہیں”۔
وزیر اعظم نے کہا”ہماری لڑائی دہشت گردی کیخلاف اور انسانیت کے دشمنوں کیخلاف ہے۔ ہماری لڑائی کشمیر کیلئے ہے، کشمیر اور کشمیریوں کیخلاف نہیں ہے۔”
مودی نے بھارت کے مختلف حصوں میں کشمیری طالب علموں پر حالیہ حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا ”جو کشمیری طالب علموں کے ساتھ گذشتہ کچھ دنوں سے ہوا، ایسی چیزیں اس ملک میں نہیں ہونی چاہیں۔کشمیری طالب علم پہلے ہی دہشت گردی سے متاثر ہیں۔”
مودی نے کہا کہ دنیا کے اندر دہشت گردی کے چلتے امن قائم ہونا ناممکن ہے۔