ہماچل میں پل بنانے 154 کروڑ کے منصوبہ کو گڈکری کی منظوری

   

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کو اعلان کیا کہ مرکزی سڑک اور انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت ہماچل پردیش کے اونا اور کانگڑا علاقہ کیلئے 154.25 کروڑ روپے کی اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس منظوری کے ساتھ دریائے سواں پر 50.60 کروڑ روپے کی لاگت سے دو پل اور دریائے بیاس پر 103.65 کروڑ روپے کی لاگت سے پونگ ڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔گڈکری نے کہا کہ ہماچل حال ہی میں قدرتی آفات سے متاثر ہوا ہے اور اس سلسلے میں بی جے پی صدر نڈا اور وزیر انوراگ ٹھاکر کے ساتھ ریاست میں نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تفصیلی بات ہوئی۔