ہماچل کی واحد راجیہ سبھا نشست کے لیے 31 مارچ کورائے دہی

   

شملہ: ہماچل پردیش میں راجیہ سبھا کی واحد نشست کے لیے ووٹنگ 31 مارچ کو شام 5 بجے ہوگی۔ سابق وزیر اور راجیہ سبھا رکن آنند شرما کی میعاد 02 اپریل کو ختم ہو رہی ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر سی پالراسو نے منگل کو کہا کہ ریاست کی واحد راجیہ سبھا سیٹ کے الیکشن کا نوٹیفکیشن 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 مارچ ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24 مارچ ہے اور ووٹنگ 31 مارچ کو ہوگی۔ 02 اپریل کو الیکشن کا سارا عمل ختم ہو جائے گا۔