ہمایوں نگر میں ڈپریشن کا شکار نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ ہمایوں نگر علاقہ میں ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر سنیل نے بتایا کہ 36 سالہ سید نصیر جو جی ایچ ایم سی کا ملازم تھا وجے نگر کالونی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ انسپکٹر ہمایوں نگر نے بتایا کہ نصیر ڈپریشن کا شکار تھا اور پولیس سمجھتی ہے کہ اسی وجہ سے اس نے یہ اقدام کیا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ نصیر کی خودکشی کی اطلاع کے بعد پولیس نے پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور ابتدائی تحقیقات انجام دی جس میں پتہ چلا ہے کہ نصیر نے ذہنی تناؤ کے عالم میں یہ اقدام کیا۔ انسپکٹر سنیل نے بیماری اور ڈاکٹر کی غلط تشخیص کے سبب انتہائی اقدام کو بے بنیاد بتایا۔ ہمایوں نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔