ہمیں سعودی عرب کے تیل کی ضرورت : امریکی سفیر

   

ریاض ۔ سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جون ابی زید نے کہا ہے کہ امریکہ کو دنیا کے اہم ترین خطے کے استحکام کے لئے سعودی عرب کی ضرورت ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے امریکی، عرب تعلقات کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کے پاس اپنا تیل ہے اور اسے سعودی عرب کے تیل کی ضرورت نہیں، انہیں حقائق کا اندازہ نہیں۔دنیا میں تیل منڈی کے استحکام کے لیے ہمیں سعودی عرب کے تیل کی ضرورت ہے، دنیا کی معیشت کے استحکام کے لئے بھی سعودی عرب کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہا ہے، ہمیں سعودی عرب کا شریک ہونا چاہئے۔سعودی عرب وژن 2030 کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہا ہے، یہ بذات خود ہمارے مفاد میں ہے۔