ہمیں مسجد کی ضرورت نہیں، نماز تو ہم کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں،اسکول، ہاسپٹل تعمیر کئے جائیں۔ ایودھیا فیصلہ پر مشہور قلم کار سلیم خان کا رد عمل

,

   

ممبئی: مشہور قلمکار اور فلم پروڈیوسر سلیم خان ایودھیا فیصلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں حاصل کی گئی پانچ ایکر اراضی پر مسلم بچوں کے لئے اسکول تعمیر کیا جانا چاہئے۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے کہا کہ محبت و پیار اور معافی کرنا یہ اسلامی درس میں سے ہیں۔تو اب یہ مسئلہ ختم ہوچکا ہے۔ مسلمان محبت کو ظاہر کیجئے اور معاف کردیجئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ اب ایودھیا معاملہ کے بارے میں سوچئے مت۔ اب مسلمانوں کے بنیادی باتو پر غور کریں۔ میں یہ بات اس لئے کہہ رہاہوں کہ آج ہمیں اسکولس اور ہاسپٹلس کی ضرورت ہے۔اس لئے میں صلاح دیتا ہوں کہ اس پانچ ایکر اراضی پر اسکول‘ کالج اور ہاسپٹل تعمیر کئے جائیں۔

سلیم خان نے مزید کہا کہ ہمیں مسجد کی ضرورت نہیں ہے۔ نماز تو ہم کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ٹرین میں، ہوائی جہاز میں لیکن ہمیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کے 22کروڑ مسلمانوں کو بہتر تعلیم ملے گی تو اس ملک کی بہت سے پریشانیاں دو ر ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ سلیم خان بالی ووڈ کے مشہور قلم کار ہیں۔انہوں نے قلم کار جاوید اختر کے ساتھ فلم شعلہ، دیوار، ڈان، ترشول وغیرہ فلمیں لکھی ہیں۔ ان کے تین بیٹے سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان بھی فلموں میں کامیاب ہوچکے ہیں۔