ہم بحرانوں سے گزر رہے ہیں: صدر میکرون

   

پیرس : فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ اس وقت “ہم بحرانوں سے گزر رہے ہیں”۔ یورپ میں جنگ واپس لوٹ آئی ہے اور اس کے اثرات توانائی اور اشیائے سرف کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔امانوئیل میکرون نے ‘فرانس2’ چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا ہے کہ “اس وقت ہمیں افراطِ زر کا سامنا ہے اور یہ افراطِ زر ہمارے بیرونی انحصار کا نتیجہ ہے۔ فرانس میں افراطِ زر کی شرح تقریباً 6،5 فیصد اور یورو زون میں تقریباً10 فیصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سال 2023 کی پہلی تہائی تک رہائشی مکانات کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 15 فیصد اضافہ ہو گا اور بلند ترین قیمت کا یہ اطلاق چھوٹے پیمانے کی کمپنیوں کا بھی احاطہ کرے گا۔میکرون نے، توانائی نرخوں کے مقابل اقتصادیات کو مہمیز دینے والے سرمایہ کاروں اور بڑی فرموں کے لئے، متوقع اقدامات پر بات کی اور کہا ہے کہ کمپنیوں کے لئے گیس اور بجلی کے بھاری بِلوں کی ادائیگیوں کے لئے ہم ایک لائحہ عمل نافذ کریں گے۔