ہم عدل و انصاف اور امن چاہتے ہیں: وحدت اسلامی ہند

   

نئی دہلی۔6 نومبر (پریس نوٹ) وحدت اسلامی ہند کے امیر مولانا عطاء الرحمن وجدی نے کہا ہے کہ ہم موجودہ حالات میں عدل و انصاف اور امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں بابری مسجد کے متوقع فیصلے کے مضمرات کے بارے میں کہا کہ ہماری طرف سے مقدمہ کی پیروی ہوئی اور دلائل پیش کیئے جاچکے۔ ہمیں اللہ کی ذات پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ انہوںنے تمام شہریوں سے عدالت کے فیصلے پر صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ مسجد کے تعلق سے کہا کہ مسجد ہمیشہ مسجد رہتی ہے۔