ہم نے بنوایا:تیجسوی سوریا کے اترپردیش کے ایکسپریس وے کی تعریف والے ٹویٹ پر اکھلیش یادو نے دیا جواب

   

بی جے پی رکن پارلیمان پی تیجسوی سوریا نے ٹویٹر پر یوپی ایکسپریس وے کی تعریف کی۔ تیجسوی سوریا نے اسے ‘یوگی جی کی ایکسپریس وے اسٹیٹ’ کہہ کر مخاطب کیا تھا، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ان کے ویڈیو ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرنے میں دیر نہیں کی۔ انہوں نے کل رات جوابی ریٹویٹ میں لکھا، ‘میں نے چراغ تلے اندھیرے کے بارے میں سنا تھا… بی جے پی کی لاعلمی کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ‘سوریا’ کا مطلب سورج کے نیچے اندھیرا ہے۔ آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے کی تعریف کے لیے وہ جو پل باندھ رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ‘انوپیوگی جی’ نے نہیں ہم نے بنوایا تھا، دیکھنا کہیں ان کا بھی افتتاح نہیں کر گئے۔