ہم نے نیوکلیئر ہتھیار نہیں چاہا : حسن روحانی

,

   

٭ ایران اور دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان 2015ء میں طئے پائے نیوکلیئر معاہدہ کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی نے بتایا کہ ہم نے کبھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں چاہا۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر معاہدہ کے ساتھ یا بغیر معاہدہ کے ہمیں نیوکلیئر ہتھیار کی ہرگز ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کو معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہئے یہ یوروپی ممالک اس معاہدہ کا حصہ ہیں۔ معاہدہ کی خلاف ورزی کے نتائج کیلئے وہ ذمہ دار ہوں گے۔