ہم ہندوستانی افواج کے نام سیاست نہیں کریں گے :ممتا بنرجی

,

   

کلکتہ 12اپریل (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہندوستانی افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے افواج کی صلاحیت اور ان کی خدمات پر فخر ہے ،لیکن ہم مودی کی طرح ہندوستانی افواج کے نام پر کبھی بھی ووٹ نہیں مانگیں گے ۔دارجلنگ کے کرسیانگ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت گورکھا کی شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے عہد پرقائم ہے اور لوک سبھا انتخابات کے بعد اس سمت کئی سارے اقدامات کیے جائیں گے ۔خیال رہے کہ 2017میں علاحدہ ریاست کیلئے تحریک کے دوران کرسیانگ تحریک کابڑا مرکز تھا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستانی افواج میں گورکھا ریجمنٹ ہیں،اس ریجمنٹ کی بہادری پر ہمیں فخر ہے ۔لیکن مودی کی طرح ہم فوج کے نام پر ووٹ نہیں مانگ سکتے ہیں۔افواج کا بہت ہی اونچامقام ہوتا ہے ۔فوج آسمان میں تارے کی طرح ہوتے ہیں۔انہیں نیچے نہیں اتارسکتے ہیں۔بلکہ اس طرح کی حرکتوں سے فوج کی توہین ہوتی ہے ۔منگل کو مہاراشٹر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی نے ہندوستان کے پہلے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنا پہلا ووٹ بالاکوٹ پر فضائی حملے کے نام دیں۔اور ان نوجوانوں کے نام کریں جو پلوامہ میں شہید ہوئے ہیں۔ممتابنرجی نے کہا کہ کئی سابق فوجی سربراہوں نے اس طرح کی سیاست پر تنقید کی ہے ۔ہم ان کے نظریہ کی حمایت کرتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی، امیت شاہ اور اہلوالیہ آئیں گے اور جائیں گے مگر ہندوستانی افواج ہمارے ملک اور زندگی کا حصہ ہے ۔ممتا بنرجی نے گورکھا کمیونیٹی جو دارجلنگ لوک سبھا حلقے میں جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔