ہندوؤں کے جذبات کا خیال رکھیں، گائے کی قربانی نہ کریں: مولانا بدرالدین اجمل

   

جمعیت علمائے ہند آسام کے صدر ، آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ ورکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی نہ کرنے کی اپیل انہوں نے کہا کہ ‘گائے کے علاوہ دیگر جانور ہیں جن کی قربانی کی جا سکتی ہے۔ انہوں کہا کہ ‘ہمارے مذہب میں کسی انسان دل آزاری منع ہے۔ جس کام سے کسی کو تکلیف ہو ایسا کام نہیں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘عید الاضحی میں گائے کی قربانی ضروری یا لازمی نہیں اس کے علاوہ پانچ چھ جانور ہے جس کی قربانی کی جاسکتی ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے ملک میں ایک بڑی آبادی گائے کو پوجتی ہے، اس لیے مسلمان گائے کی قربانی بالکل نہ کریں، دیگر جانور کی قربانی کریں اللہ آپ کی قربانی کو قبول کرنے والا ہے۔