ہندوتوا موضوع کانگریس تذبذب کا شکار!

   

ادے پور، (راجستھان) ۔ کانگریس میں ہندوتوا کے مسئلہ پر سیاست کرنے کو لے کر ابہام ہے اور یہ ماحول یہاں جاری پارٹی کے تین روزہ چنتن شیور میں صاف نظر آیا جب پارٹی کے کئی لیڈروں نے اظہار خیال کیا۔ جہاں انہوں نے اس معاملے پر سیاست کرنے کی حمایت کی، وہیں کچھ نے اس کی سخت مخالفت کی۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ چنتن شیور کے دوسرے دن سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران یہ مسئلہ سامنے آیا۔ میٹنگ میں کیرالہ کے کچھ لیڈروں نے کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کو انتخابات کے دوران مندروں کا دورہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس کا منفی پیغام ووٹروں تک جاتا ہے اور پھر یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ کانگریس قیادت کو صرف انتخابات کے دوران ہی مندروں کی یاد آتی ہے ۔اس معاملے پر اجلاس میں موجود نمائندوں کے درمیان کافی بحث ہوئی۔کانگریس پارٹی نے ملک کی مختلف ریاستوں میںہوئے حالیہ انتخابات میں پارٹی کی شکست اور دیگر امور پر غور وخوص کیلئے ادے پور راجستھان میں چینتن شیویر منعقد کیا تھا ۔