ہندوتوا نظریہ کو ترک نہیں کیا جائے گا

,

   

ماہرین ماحولیات کے مقدمات کو واپس لیا جائے گا :ادھو
ممبئی یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)حکمراں شیوسینا ۔این سی پی ۔کانگریس اتحاد نے اپنے اقل ترین مشترکہ پروگرام میں لفظ سیکولر کی نشاندہی کی ہے لیکن چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے آج یہ اعلان کیا کہ وہ ہندوتوا کے نظریہ کو ہرگز ترک نہیں کریں گے ۔ انہوں نے ایوان اسمبلی میں کہا کہ ہندوتوا کا نظریہ ان سے جدا نہیں ہے ۔چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے آج احکام جاری کئے کہ ایرے میٹرو کار شیڈ کیخلاف احتجاج کے دوران جن ماہرین ماحولیات کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے انہیں واپس لیا جائے ۔ ایرے کالونی میں میٹرو کار شیڈ پراجکٹ کی تعمیر پر حکم التواء کے احکام کے دو دن بعد انہوں نے یہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ فیصلہ تک ایرے علاقہ میں کوئی کام نہیں ہوگا ۔