ہندوستان، زراعت کے اعلیٰ طریقہ کار دیگر ممالک سے شراکت کرنے تیار: تومر

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کاشت کاری کے شعبے میں ترقی کے راہ پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور وہ کھیتی کے اعلیٰ طریقہ کار کو دیگر ممالک کے ساتھ شراکت کرنے کے لیے تیار ہے ۔ تومر نے 36ویں ایشیا-بحرالکاہل ایف اے او(فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائیزیشن) علاقائی کانفرنس سے ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے سبب سپلائی چین میں مختلف رکاوٹوں کے باجود ہندوستان میں زراعت کے شعبے نے بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ سپلائی چین کو کھلا رکھنے اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے باوجود ہندوستان میں زراعت کے شعبے نے بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ سپلائی چین کو کھلا رکھنے اور کم از کم امدادی قیمت پر مختلف فصلوں کی خریداری کے بہتر نظام کے ذریعے کسانوں کوبراہ راست بازار امداد مہیا کرتے ہوئے ہمارے فعال پالیسی جاتی مداخلت کے ذریعے زرعی شعبے کا مثبت مظاہرہ ممکن ہو پایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکوم ت کی جانب سے خریدی گئی اشیائے خوردنی تقریباً 80 کروڑ افراد کو مفت میں دیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وبا کے دور میں کوئی شخص بھوکا نہ رہے ۔