ہندوستانی بحریہ میں تقرر ات۔ تنخواہ سے انتخاب کے عمل تک‘ آپ کے لئے درکار جانکاری‘2700پوسٹ کے متعلق

,

   

ہندوستانی بحریہ کے لئے2019میں تقررات‘ اب 2700کشتی رانوں کے عہدوں پر تقررات کے لئے نیچے دئے گئے ویب سائیڈ پر جائزہ لیں

joinindiannavy.gov.in.

مذکورہ سرکاری ویب سائیڈ کے ذریعہ ہندوستانی بحریہ نے دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔یہاں پر ملک کی خدمت کا ایک موقع فراہم کیاجارہا ہے۔

جملہ2700کشتی رانوں کے لئے ہندوستانی بحریے نے جائیدادیں پیش کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کے لئے ہندوستانی بحریہ کے سرکاری ویب سائیڈ پر امیدواروں کو 10جولائی2019کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ہندوستانی بحریہ کی جانب سے یہ تقررات غیر شادی شدہ مرد امیدواروں کے لئے ہیں۔

منتخب امیداوں کو کشتی رانی برائے ارٹیفسر اپرینٹائس(اے اے) اور سینئر سکنڈری تقرر(ایس ایس آر) کے لئے 2020بیاچ فبروری کے لئے ہوگا۔

وہیں 2700کے عہدوں کی پیشکش کی گئی ہے‘ جس میں سے اکثریت ایس ایس آر جائیدادوں کی ہے۔مندرجہ ذیل اس کی تفصیلات بھی پیش کی جارہی ہے

انڈین نیوی تقررات2019کی تفصیلات

ارٹیفشر اپرینٹائس(اے اے) 500جائیدادیں

سینئر سکنڈری تقررات(ایس ایس آر) 2200جائیدادیں

اس کے لئے تنخواہیں ابتدائی تربیت کے دوران 14600کا مشاہرہ ہر ماہ مقرر کی جائے گی۔

ایک مرتبہ ابتدائی ٹریننگ کے بعد انہیں تیسرے درجہ کا ڈیفنس کی ادائی کی جائے گی (21,700سے 69100)تنخواہ فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ ایم ایس پی 5200ماہانہ مقرر کی جائے گی

اے اے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت بارہو ں جماعت کامیاب60فیصد نشانات کے ساتھ ریاضی‘ فزیکس میں ہونا چاہئے یا پھر کمسٹری‘ بائیولوجی‘ کمپیوٹر سائنس ہندوستان کے مصدقہ بورڈ سے حاصل کئے گئے نشانات ہوں۔

ایس ایس آر امیدواروں کو بارہوں جماعت کامیاب ہونا ہوگا۔ خواہش مند امیدوار مندرجہ ذیل ویب سائیڈ پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

جون28سے اس کی شروعات ہوئی ہے اور 10جولائی 2019اس کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے

joinindiannavy.gov.in.