ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا : امیت شاہ

   

نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اس ملک میں ہندوستانی شہریت کی حیثیت سے ہی رہیں گے۔ ان کے خلاف کسی قسم کا امتیاز برتا نہیں جائے گا۔ شہریت ترمیمی بل کے تعلق سے مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے اور یہ غلط اطلاع دی جارہی ہیکہ یہ بل ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف ہے۔ میں مسلمانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ ہندوستانی شہری ہیں اور ہمیشہ ہندوستانی شہری رہیں گے۔ یہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت ہے۔ یہاں پر اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔