ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتاکرنے والا پاک کمانڈو ہلاک

   

اسلام آباد ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو گرفتار کرنے والے پاکستانی کمانڈو احمد خان لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ہلا ک ہوگئے ۔ احمد خان وہی پاکستانی کمانڈو ہے جس نے جاریہ سال فروری میں ابھینندن ورتھمان کے جیٹ کے پاکستانی حدود میں تباہ ہونے کے بعد انہیں (ورتھمان) گرفتار کرلیا تھا ۔ رپورٹس کے مطابق کمانڈو احمد خان 17 اگست کو اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب وہ ہندوستان میں در اندازی کرنے والوں کی مدد کر رہے تھے ۔