ہندوستانی کیلئے ہندی بولنا کب لازم ہوگیا : کنیموزی

,

   

چینائی : ٹاملناڈو میں ڈی ایم کے پارٹی کی ایم پی اور آنجہانی کروناندھی کی دختر کنیموزی کے ساتھ ایئرپورٹ پر اُلجھن آمیز واقعہ پیش آیا جب سی آئی ایس آیف آفیسر نے اُن سے دریافت کیا کہ آیا وہ ہندوستانی ہیں؟ کنیموزی کے مطابق ہوا یوں کہ جب وہ سکیورٹی چیک راہداری سے گزر رہی تھیں، ان کو سی آئی ایس ایف آفیسر احتیاطی تدابیر سے ہندی میں آگاہ کررہی تھی۔ جب کنیموزی نے انگلش یا ٹامل زبان میں بات کرنے کی خواہش کی، تب آفیسر نے پوچھا کہ کیا آپ ہندوستانی نہیں ہو؟ کنیموزی نے اس معاملہ کو ’ہندی کا تسلط‘ کے ہیاش ٹیاگ کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی شہری کیلئے ہندی زبان جاننا کب سے لازم ہوگیا؟