ہندوستان ، پاکستان او ر دیگر ممالک میں آج عیدالاضحی

   

نئی دہلی : /6 جون (ایجنسیز) برصغیر میں ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش کے ساتھ بیرون ایشیاء کے کئی ممالک میں ہفتہ /7 جون کو عیدالاضحی منائی جائے گی ۔ سعودیہ کے بشمول خلیجی ممالک اور دیگر ملکوں میں چاند کی تاریخ میں بالعموم ایک روز کا فرق رہتا ہے ۔ چنانچہ آج جمعہ کو وہاں عید ہوگئی ۔ عیدالاضحی اسلام کی دو عیدوں میں سے ہے اور یہ عید سنت ابراہیمی کی پیروی میں منائی جاتی ہے۔ ابراہیم ؑ اور ان کے فرزند اسمٰعیل ؑ کے ساتھ پیش آئے قربانی کے تاریخی واقعہ کو اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کیلئے عید بنادیا۔