نئی دہلی : ہندوستان اور روس نے جمعہ کو اس ضرورت پر زور دیا کہ باہمی معاشی، تکنیکی اور عوام سے عوام کے روابط بدستور ’’مستحکم اور واضح‘‘ رکھے جائیں۔ یہ اشارہ ہے کہ ماسکو پر مغربی تحدیدات سے قطع نظر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری رکھا جائے گا۔ وزیر امور خارجہ ایس جئے شنکر اور اُن کے روسی ہم منصب سرجی لاروف نے مختلف موضوعات پر وسیع تر بات چیت منعقد کی۔ بعد میں لاروف نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔